حکومت سے مذاکرات کامیاب، تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب، تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:تحریک لبیک یا رسول اللہ کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، فیض آباد ددھرنا میں جاں بحق ہونے والوں کا مقدمہ درج، مذاکرات 11 گھنٹے تک جاری رہے،خادم رضوی کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان۔

تحریک لبیک کی جانب سے شاہدرہ چوک، شاہدرہ ٹاؤن، نیازی چوک، ہانڈیاں پل، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، قصور روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا جس کے باعث معاملات زندگی شدید ترین متاثر ہوئے۔ جگہ جگہ ٹائروں کو آگ لگا کر اہم شہرائیں بند کی گیئں،کہیں عوام کے ساتھ تلخ کلامی اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ متعدد بسیں اور ہیوی وہیکلز نے اس وقت رکاوٹوں کی شکل اختیار کر لی جب تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے ٹائروں کی ہوا نکال دی۔اسی طرح تحریک لبیک یارسول اللہ کے شہر بھر میں احتجاج مظاہرہ موہلنوال چوک، پکامیل، سگیاں، بابو صابو میں احتجاجی مظاہرہ، داتا دربار، سوڈیوال، چونگی امرسدھو، کاہنہ کاچھا، بھٹہ چوک اور داروغہ والا بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس لنک پر ضرور کلک کریں :تحریک لبیک کا دھرنا جاری، مطالبات کیلئے حکومت کو ڈیڈلائن دیدی

عوام کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور انتظامیہ کی چپکلش میں استحصال صرف عوام کا ہوتا ہے۔ انتظامیہ  مظاہرین سے مذاکرات کرے تاکہ عوام کو بار بار مشکلات سے دو چار نا ہونا پڑے۔

تحریک لبیک کےکارکنان کا احتجاج کی وجہ سےبدترین ٹریفک جام ہو گئی، ٹریفک جام نے شہریوں کو رولا دیا، بتی چوک ٹریفک کیلئےبند، شہریوں نےگاڑیاں اورموٹرسائیکلیں میٹروٹریک پرچڑھالیں۔لاہور کی مصروف ترین سٹرکوں پر شدید ٹریفک جام ہونےکے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک کو رواں رکھنے کی ذمہ داروارڈنز بھی ٹریفک کو رواں رکھنے میں بے بس دکھائی دیے۔ 

 

اسی طرح عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، دھرنے کے باعث میٹروبس سروس کو مکمل طور پربند کردیا گیا۔میٹروبس سروس بند ہونے سے مسافر خوار ہونے لگے.

  تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کی جانب سے فورس کا استعمال کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا۔ لاہور سمیت صوبہ کے کسی بھی شہر کو بند نہیں ہونے دیا جائے گا۔

تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ،حادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ   جہاں جہاں  کارکنان سرآپا احتجاج ہے وہ اپنا احتجاج فیض آباد معاہدے کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے تک جاری رکھے ۔

واضح رہے کہ قبل از وقت  آئی جی آفس میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے مظاہرہ کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے۔ تاہم سڑکیں بلاک کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب نےلاہور اور شیخوپورہ ڈویژن کو الرٹ جاری کر دیا جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر اینٹی رائٹ فورس کو تعینات کر دیا گیا۔ فورس کو آنسو گیس، گنوں اور ہینڈ گرنیڈ کے ساتھ لیس کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔