تحریک لبیک کا دھرنا جاری، مطالبات کیلئے حکومت کو ڈیڈلائن دیدی

تحریک لبیک کا دھرنا جاری، مطالبات کیلئے حکومت کو ڈیڈلائن دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: تحریک ﻟﺒﯿﮏ یارسول اللہ ﮐﺎ ﺩﮬﺮﻧﺎ جاری رکھنے کا اعلان، ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﻮ 12 اپریل ﺗﮏ ﻣﺰﯾﺪ ﻣﮩﻠﺖ دے دی۔ ناموس رسالت کی خاطر آخری دم تک لڑیں گے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق داتا دربار کے باہر ﺗﺤﺮﯾﮏ ﻟﺒﯿﮏ ﯾﺎ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ امیر ﺧﺎﺩﻡ ﺣﺴﯿﻦ ﺭﺿﻮﯼ ﺍﻭﺭ سرپرست اعلی پیر ﺍﻓﻀﻞ ﻗﺎﺩﺭﯼ ﻧﮯ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﻮ 12 اپریل بروز جمعرات ﺗﮏ ﻣﺰﯾﺪ ’ ﻣﮩﻠﺖ ‘ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔

 پیر افضل قادری کا کہنا تھا کہﻣﻄﺎﻟﺒﺎﺕ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﻧﮧ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻮ 12 اپریل کو ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﺍﻭﺭ ﺩﮬﺮﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﺩﺍﺋﺮﮦ ﮐﺎﺭ ﻣﻠﮏ ﮔﯿﺮ ﺳﻄﺢ ﺗﮏ ﭘﮭﯿﻼ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ، جبکہ موجودہ دھرنا مسلسل جاری رہے گا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: شریف خاندان کو سکیورٹی خطرات لاحق، محکمہ داخلہ کی دوڑیں لگ گئیں
پیر افضل قادری کا مزید کہنا تھا کہ ناموس رسالت کی خاطر آخری دم تک لڑیں گے۔ گرفتاریوں سے ڈر نہیں لگتا، اگر حکومت نے یہ اقدام اٹھایا تو تحریک مزید مظبوط ہوگی۔

علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ12 اپریل کے بعد مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔ فیض آباد معاہدہ پرعمل درآمد، راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو پبلک کرنے سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک گھیر گھیراؤ کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: حکومت پاکستان فوج کو کشمیر کی آزادی کے لیے اجازت دے:ڈاکٹر اشرف آصف
دوسری جانب شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہونے کے باوجود ضلعی حکومت مذہبی جماعت کے دھرنے کا مقام تبدیل کرانے میں ناکام رہی ہے۔ پانچ روز سے لاہور میں ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: