محکمہ داخلہ کا محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے حکومت کو خط

محکمہ داخلہ کا محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے حکومت کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے سکیورٹی انتظامات، اسلحہ نمائش پر پابندی، یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند رکھنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا گیا۔

حکومت پنجاب نے دسویں محرم کو لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں موبائل سروس بند رکھنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امن و امان اور سیکورٹی کے پیش نظر لاہور راولپنڈی اور ملتان میں دسویں محرم کو جلوس کے راستے پر موبائل سروس بند کر دی جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی اور امن و امان کے لئے کور مینیجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی اور لاوڈ سپیکر بغیر اجازت کے استعمال نہیں ہو سکے گا۔ نفرت پھیلانے والے مواد، اشتہارات لگانے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہے

محرم الحرام کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ کینال ویو مین امام بارگاہ میں پولیس کی جانب سے ہنگامی مشقیں کی گئیں، اس دوران دو فرضی ملزمان کو گرفتار کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، ڈولفن اور پیرو سمیت ریسکیو کے اہلکاروں نے مشقوں میں حصہ لیا۔

Shazia Bashir

Content Writer