ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی اداروں کا کردار ختم

Hockey
کیپشن: Hockey
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی اداروں کا کردار ختم، اب ڈومیسٹک مقابلوں میں ریجنز کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پی ایچ ایف کی کانگرس نے آئین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

 آئندہ سال مارچ میں ہاکی لیگ کرانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ و کانگریس اجلاس میں حکومتی پالیسی کے پیش نظر آئین میں تبدیلی کر دی گئی، اب اداروں کی بجائے ملک بھر سے دس ریجنز کی ٹیمیں مقابلوں میں شرکت کریں گی۔ بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کی زیرصدارت منعقدہ کانگرس اجلاس نے  نئے انفراسٹکچر کی منظوری دے دی، ملک بھر میں پی ایچ ایف کے 10 ریجن میں پنجاب میں 4، سندھ میں 2، کے پی کے، بلوچستان،اسلام آباد ،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں ایک ایک ریجن قائم کر دیا گیا، اجلاس میں پی  پی ایچ ایف ہاکی لیگ، نئے یآڈیٹرز کی تقرری، آڈٹ کی منظوری، عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے سٹیرینگ کمیٹی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

 صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے وومن ہاکی میں مثالی کام کرنے پر  جی ایم وومن ونگ سندھ ہاکی سیدہ شہلا رضا اور ڈومیسٹک ہاکی میں  بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہاکی ایونٹس کے کامیاب انعقاد ماڑی پیٹرولیم، پاکستان نیوی سمیت ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے کرائے گئے ہاکی ایونٹس کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا،اجلاس میں نئے ہاکی کیلنڈر کی بھی منظوری دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer