لاہور قلندر اور پشاور زلمی کا سنسنی خیز میچ جرمانوں کی زد میں آگیا

لاہور قلندر اور پشاور زلمی کا سنسنی خیز میچ جرمانوں کی زد میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان سپر لیگ فائیو کے 24ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی دلبر حسین کو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی جبکہ سلو اوور ریٹ کے باعث پشاور زلمی کے تمام کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
دلبر حسین پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرجرمانہ عائد کیا گیا،  دلبر حسین کو ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ دلبر حسین نے پشاور زلمی کے حیدر علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غصے کااظہار کیا تھا،  لاہور قلندر کے دلبر حسین پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ 
دوسری جانب سلو اوور ریٹ کے باعث پشاور زلمی میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دوسری بار مرتکب ہونے پرکھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہوگا۔ آن فیلڈ امپائرز نے دلبر حسین اور پشاور زلمی کی رپورٹ کی تھی۔ میچ ریفری محمد انیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل فائیو کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر لیگ میں چوتھی کامیابی اپنے نام کی، کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگئی۔

قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کی دعوت پر پشاور زلمی نے سات وکٹوں کے نقصان پر187 رنز بنائے،حیدر علی 69 ، شعیب ملک 62، بریتھ ویٹ 16 اور کامران اکمل 12 رنز بناکر نمایاں رہے، لاہورقلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے تین اور سمیت پاٹیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز نے ایک گیند قبل 188 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی اپنے نام کرلی، آخری دوگیندوں پر لاہور قلندرز کو پانچ رنز درکاتھے کہ ڈیوڈ ویزے نے بریتھ ویٹ کو زور دار چھکا رسید کرکے قلندرز کوکامیابی دلادی، فخر زمان 62 کرس لین 59 سہیل اختر 21 رنز بناکر نمایاں رہے ،ڈیوڈ ویزے نے 17 رنز بنائے پشاور زلمی کے کارلوس بریتھ ویٹ نے تین اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، میچ میں عمدہ کارکردگی پر فخر زمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس کامیابی کے بعد لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر تیسر ے نمبر پر آگئی ہے، لیگ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں میں مقابلہ ہوگا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔