ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ظالمانہ واقعات پر لاہور میں احتجاج، بشپ آزاد مارشل کا خصوصی خطاب

Lahore protest, Christians persecution, Church of Pakistan, Bishop Azad Marshal, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:  پاکستان سول سوسائٹی کی تنظیموں  نے مسیحیوں کے ساتھ حالیہ ظالمانہ واقعات کے خلاف لاہور میں مال روڈ پر پر امن احتجاج  کیا۔ احتجاج میں مسیحی مذہبی،  سماجی رہنماؤں کے ساتھ، بین المذاہب ہم آہنگی تحریک کے سرگرم رہنماؤں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور تنظیموں کے ارکان نے بھی بھاری تعداد میں شرکت کی۔

  احتجاج کے شرکا نے سرگودھا  میں نذیر مسیح کی موت کے واقعہ  کی مذمت کی۔
احتجاج میں چیئرمین چرچ آف پاکستان کے بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے بھی خصوصی طور پر  شرکت کی ۔

پریسبیٹرین چرچ کے موڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل،  ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن  کے چئیرمین ساجد کرسٹوفر ، پیپلز کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے لیڈر پیٹر جیکب، پادری عمائنول کھوکھر، عاشر سرفراز ، سید محمود غزنوی، ڈاکٹر بدر منیر، علامہ اصغر عارف چشتی، نعمانہ سلیمان پادری عمائنول کھوکھر، سیمسن سلامت، جیمز رحمت، کیتھرین سپنا احتجاج کے نمایاں شرکا میں شامل تھے۔

چیئرمین چرچ آف پاکستان بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہا، نذیر مسیح کی موت  کے واقعہ کے بعد مذہبی اقلیتوں کے حقوق پر دو بارہ توجہ دلانا  ضروری ہے .

ڈاکٹر مجید ایبل نے کہا ہم اقلیتوں کو انصاف دیا جائے یہی ہمارا مطالبہ ہے .ساجد کرسٹوفر نے کہا ہم انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے کوشاں ہیں جہاں بھی ہماری ضرورت ہوئی حق کے ساتھ ہیں۔ 

 احتجاج کے اختتام پر موم بتیاں جلا کر  پاکستان میں امن اور سلامتی کے لئے اور پرسیکیوشن کا شکار مسیحیوں کے لئے  دعاکی گئی.

تصاویر: یعقوب عزیز