ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارنر سٹون سکول اینڈ کالج میں سٹوڈنٹس کی غیر معمولی آرٹ نمائش

Cornor Stone School and College, Art Exhibition, Creativity and skills development, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  کارنر سٹون سکول اینڈ کالج  میں آرٹ ایگزیبیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں سٹوڈنٹس ن اور ان کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔

سکول کی اس  آرٹ ایگزیبیشن میں سٹوڈنٹس کی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار سامنے آیا۔

 آرٹ ایگزیبیشن میں پلے گروپ سے لے کر 10th گریڈ تک سٹوڈنٹس نے اپنی تخلیقات کے ساتھ حصہ لیا۔  کسی نےچارٹ پیپرز سے ٹرک آرٹ کے نمونے پیش کئے،  کوئی پاکستان کی ثقافت کو پیش کر رہا تھا، کسی نے  فلاور پاٹ بنائے اور بہت سے سٹوڈنٹس نے پینٹنگز بنا کر پیش کیں۔ ہر عمر کے بچوں نے مختلف انواع تخلیقات نمائش میں پیش کیں۔ 

سکول کی پرنسپل مسز ریما   نے بتایا کہ اس نمائش کا بنیادی مقصد سکول میں زیر تعلیم ہر بچے کو اس کی مہارتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا اور سنوارنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری  تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا  بنیادی مقصد طلبہ کی مہارتوں کو ابھارنا ہے۔

مسز ریما کا کہنا تھا کہ ایک بچے کے اندر خود اعتمادی بڑھانے کے لئے غیر نصابی سرگرمیاں بہت زیادہ ضروری ہیں۔  ہر بچہ تعلیم میں بہترین نہیں ہو سکا، بچوں میں دوسری مہارتیں بھی ہوتی ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ یہاں زیر تعلیم ہر بچہ یہاں سے مکمل انسان بن کر  نکلے۔