ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں  ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں  ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 45 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 37 پیسے کا تھا۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت آغاز کے بعد 100 انڈیکس منفی ہو گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 233 پوائنٹس کم ہو کر 73 ہزار 18 پر آ گیا جبکہ  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 73 ہزار 252 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔  عالمی بینک نے قرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے دی ہے، رقم داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی،ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی،عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبےسے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے، پاکستان کے توانائی شعبے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

 یاد رہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سےایک ہے، داسو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں واقع ہے۔