نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif, Maryam Nawaz, Safdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزاؤں کے خلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی، نیب آرڈیننس 1999 کے غیر موثر قانون کے تحت دی گئی سزاؤں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی گئی۔

خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف ، مریم نواز کی وطن واپسی پر فوری گرفتاری کیلئے کیا کیا انتظامات کرلیے گئے؟

تفصیلات کے مطابق متفرق درخواست پاکستان لائیرز فاونڈیشن نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی گئی، جس میں نیب آرڈیننس 1999 پر مختلف نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نون لیگ کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط، بڑا مطالبہ کردیا

وکیل نے نشاندہی کی کہ جنرل پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999 میں منتخب حکومت ختم کر کے اقتدار پر قبضہ کیا اور ایک آرڈینینس کے تحت احتساب کیلئے نیب کا ادارہ قائم کیا، آئین معطل کر کے پی سی او کے تحت نظام حکومت چلایا، وکیل کے مطابق 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جنرل مشرف کے اقدامات کو ملنے والا قانونی تحفظ ختم ہوگیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔لاہوریئے چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
 اب نیب آرڈیننس کے ذریعے لوگوں ہراساں کیا جا رہا ہے لہذا اس مردہ قانون کے تحت نواز شریف اور دیگر کو دی جانے والی سزائیں کالعدم قرار دی جائے۔