ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد احتجاج، غیر حاضر ملازمین کی شامت آگئی

اسلام آباد احتجاج، غیر حاضر ملازمین کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے مطالبات کیلئے احتجاج کا معاملہ، پنجاب حکومت نے احتجاج میں شریک سرکاری ملازمین کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا۔

محکموں میں غیر حاضر ملازمین کی فہرست آج 4 بجے طلب کرلی گئی ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھرکے صوبائی اداروں میں غیر حاضر سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی ہو گی۔ جو ملازمین محکموں میں غیر حاضر ہوں گے ان کیخلاف سروسز رولز کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام محکمے آج چار بجے تک ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو غیر حاضر ملازمین کی فہرست دینے کے پابند ہوں گے۔

 واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ نہ ہونے پر سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سراپا احتجاج تھے اور اس دوران ان کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد متعدد ملازمین کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث اسلام آباد سیکریٹریٹ اور وزیر اعظم ہاؤس جانے والا راستہ بند کرتے ہوئے سکیورٹی بھی بڑھادی گئی تھی۔