(عابد چودھری)بھاٹی گیٹ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،جاں بحق ہونیوالوں ولائتی خان پٹھان اور زلمے خان شامل،سی سی پی او غلام محمودڈوگرنے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب،ملزمان کےخلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق شہر میں لرزہ خیزواقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جبکہ عدم برداشت کی فضاء نے معاشرے میں اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں،معاشرے کی عمارت برداشت، اخلاقیات، رواداری اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے۔
لاہور کے مشہور علاقہ بھاٹی گیٹ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیزواردات پیش آئی جہاں ملزموں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،قتل ہونے والوں میں ولائتی خان پٹھان اور زلمے خان شامل ہیں،پولیس نے لاشیں قبضےمیں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لین دین کے تنازع پر دونوں افراد کو قتل کیا گیا، سی سی پی او غلام محمودڈوگرنے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتےملزمان کےخلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں عدم برداشت دن بدن بڑھتا جارہا ہے، یہ عدم برداشت آج ہمیں اس نتیجے پہ لے آیا کہ چھوٹے سے چھوٹے اختلافات پر خون بہنے لگا ،عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے دنیا بھر میں تشدد قتل وغارت کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہے جیسے افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔