پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کا بڑا بیان

 پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کا بڑا بیان
کیپشن: Raja Pervaiz Ashraf
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے پیش نہ ہونے پر ان کے استعفوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے استعفے دیئے ہیں یا نہیں انہیں خود پیش ہونا چاہیے ، استعفوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ہر رکن کے ہاتھ کا لکھا ہونا چاہیے ،جب تک پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی خود استعفوں کی تصدیق نہیں کریں تب تک بشمول عمران خان کے وہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو یاددہانی خطوط لکھ رہے ہیں تا کہ وہ جلد از جلد اپنے استعفوں کی تصدیق کریں جو ممبر اپنے استعفے کی تصدیق کرے گا صرف اسی کا استعفیٰ قبول کیا جائے گا جو ممبر استعفے کی تصدیق نہیں کرے گا اس کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جائےگا۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہناتھا کہ انتخابی اصلاحات کے لئے 30ممبران پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی ہو گی جس کے لئے کچھ پارٹیوں کی جانب سے ارکان کے نام دیئے بھی جا چکے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے ابھی تک نام نہیں دیئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer