سابق سٹار کرکٹرز کے قومی کرکٹرز کو آن لائن لیکچرز مکمل

سابق سٹار کرکٹرز کے قومی کرکٹرز کو آن لائن لیکچرز مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی:  سابق سٹار کرکٹرز کے قومی کرکٹرز کو  آن لائن لیکچرز مکمل ہوگئے،  قومی کرکٹرز نے ماضی کے سٹارز کے لیکچرز کو بہترین عمل قرار دے دیا .

لاک ڈاؤن کی صورت حال میں قومی کرکٹرز کومتحرک رکھنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا آن لائن لیکچرزاور ٹپس کا سلسلہ مکمل ہوگیا ، ماضی کے سپر سٹارز جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی تکنیک میں بہتری کے لیے گر بتائے تو قومی بلے باز تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

نوجوان فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بھی 1990 دہائی کے عظیم فاسٹ باؤلرز وسیم اکرم اور شعیب اختر کے سوئنگ اور رفتار میں بہتری کے مشوروں پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا، ماضی میں اپنی روایتی رقابت کے قصے سناتے معین خان اور راشد لطیف نے سرفراز احمد اور محمد رضوان کو مثبت رقابت جاری رکھنے کے لیے کارکردگی میں تسلسُل لانے کا مشورہ دیا۔


27 اپریل سے 9 مئی تک جاری رہنے والے ان سیشنز میں 8 سابق کرکٹرز نے کل 45 موجودہ اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کو اپنے تجربے کی روشنی میں مشورے دئیے،  سابق سٹارز پر امید ہیں کہ آنے والے دنوں میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

 دوسری جانب  کرکٹر عمراکمل ان دنوں پابندی کا شکار ہیں، یہ پابندی میچ فکسکنگ کی پیشکش سےمتعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں ان پر عائد کی گئی۔چیئرمین پی سی بی ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان فیصلہ سنایا اور اپنے ریمارکس میں لکھا ہے کہ عمر اکمل پر دونوں چارجز ثابت ہو ئے ہیں عمراکمل اینٹی کرپشن کوڈ 2.4.4 کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کام رہے اور اپنے جواب میں بلے باز اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ ماضی میں وہ خود ہی اس طر ح کے رابطوں سے آگاہ کرتے رہے ہیں

Shazia Bashir

Content Writer