سٹی42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرورسےآئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز خان کی ملاقات، گورنر پنجاب کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کےناسور کو جڑ سےختم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں سیکورٹی اوردیگر معاملات پرگفتگو کی گئی، آئی جی پنجاب نے داتا دربار کے باہر دھماکے کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سےآگاہ کیا۔
گورنر پنجاب نے آئی جی پولیس کو رمضان المبارک میں امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائےجائیں۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔