ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام انتخابات 2018ٗء، بیلٹ پیپر کی چھپائی مخصوص کاغذ پر ہو گی

عام انتخابات 2018ٗء، بیلٹ پیپر کی چھپائی مخصوص کاغذ پر ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:عام انتخابات 2018 کی تیاریاں، کسی بھی قسم کی دھاندلی اور دونمبری سے بچنے کے لیے الیکشن 2018 کو محفوظ بنانے کا عمل جاری، بیلٹ پیپر کی چھپائی مخصوص کاغذ پر ہو گی۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:انتخابات 2018ء، حلقوں کے ریٹرنگ اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران کے نام جاری

عام انتخابات 2018 کے لیے الیکشن کمیشن نے سیکورٹی فیچرز والے واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیلٹ پیپر کی چھپائی کے لیے واٹر مارک مخصوص کاغذ منگوا لیا گیا ہے۔ واٹر مارک بیلٹ پیپپرز کی چھپائی کے لیے مخصوص کاغذ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منگوایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپر کا مخصوص کاغذ فرانس اور برطانیہ سے درآمد کیا گیا۔ بیلٹ پیپر کی چھپائی پر بھی 1 ارب سے زائد اخراجات آئیں گے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر، الیکشن کمیشن نے ہینڈ بک جاری کردی
 عام انتخابات میں 21 کروڑ کے قریب بیلٹ پیپر چھاپے جائیں گے۔ 21 کروڑ بیلٹ پیپر کی مکمل تیاری پر 2 ارب سے زائد کے اخراجات ہوں گے۔واٹر مارک بیلٹ پیپر قومی اسمبلی کے لیے سبز، صوبائی اسمبلی کے لیے سفید ہو گا۔