عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر، الیکشن کمیشن نے ہینڈ بک جاری کردی

عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر، الیکشن کمیشن نے ہینڈ بک جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) انتخابات 2018 کی تیاریاں عروج پر، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پریذائیڈنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی رہنمائی کے لیے ہینڈ بک جاری کر دی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پھر نیب پر برس پڑے

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا  ہینڈ بک جاری کرنے کا مقصد پولنگ کے دوران پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ سٹاف کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ ہینڈ بک میں پولنگ سے پہلے اور بعد کے مراحل کو تصویروں اور خاکوں کی مدد سے واضح کیا گیا ہے۔ جاری کردہ کتابچے میں پولنگ عملے کو اس کے کردار اور ذمے داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ سٹاف کو کتابچے میں پولنگ سے پہلے اور پولنگ بند ہونے کے بعد کی ذمے داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ پریذائیڈنگ آفیسر پولنگ شروع ہونے سے پہلے ریٹرنگ افسر اور عملے سے خود حلف لے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔شاہدرہ ہسپتال کے سامنے افسوسناک حادثہ

پولنگ سٹاف کو ہدایت کی گئی ہےکہ پولنگ کے دوران غیرجانبدرانہ رویہ نہ رکھیں۔ پولنگ سٹاف الیکشن سے ایک دن پہلے الیکشن میٹریل اور بیلٹ بکس ریٹرنگ افسر سے حاصل کریں۔ پریذائیڈنگ افسر انتخابی فہرستیں، سرکاری مہریں اور ضروری اشیاء تسلی سے چیک کریں۔ پولنگ سٹاف کو ووٹرز کے ساتھ احترام سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے ووٹر کا اصل شناختی کارڈ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پریذائیڈنگ افسر پولنگ کے دوران کسی مداخلت اور لڑائی جھگڑے کی صورت میں اپنے اختیارات استعمال کرسکے گا۔