(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ٹھوکر نیاز بیگ پر پنجاب ایگریکلچر، فوڈز اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا سنگ بنیاد رکھ دیا، کہتے ہیں کہ اگلے سال مارچ تک مکمل ہوگا، 4ارب لاگت آئے گی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہور زلزلے سے پھر لرز اُٹھا، شہری خوف وہراس میں مبتلا
سٹی 42 ذرائع کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ میں پنجاب ایگریکلچر، فوڈز اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلائی مخلوق سے متعلق سوال پر کہا کہ خلائی مخلوق کا ذکر نواز شریف نے کیا ،سوال بھی ان سے پوچھیں۔شہباز شریف نیب پر بھی خوب برسے کہتےہیں کہ باقی صوبوں میں نیب کا سورج بادلوں کی اوٹ میں چھپ گیا،عمران نے خیبر پختونخواہ میں درخت لگانے کا نہیں جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کیا۔
خبر پڑھیں۔۔خلائی مخلوق کون ہے؟ مریم اورنگزیب نے معمہ حل کردیا
چودھری نثار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میاں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ انہیں گزارش کی ہے کہ جذبات میں نہ آیا کریں، جب میرا ذکر آتا ہے تو چودھری نثار صاحب تعریف میں کنجوسی سے کام لیتے ہیں، پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ، یک جان ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ میاں نوازشریف پر ہندوستان منی لانڈرنگ کے الزام پر نیب کا نوٹس افسوسناک ہے، سٹیٹ بینک اور ورلڈ بینک نے بھی تردید کردی، چئرمین نیب نوٹس لے۔ احسن اقبال کے ساتھ جو واقعہ ہوا افسوسناک ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو اس پربیٹھ کر بات کرنا ہوگی۔
جنوبی پنجاب محاذ کی تحریک انصاف میں شمولیت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آزاد پرندے الیکشن سے پہلے جاچکے، جبکہ عمران اور زرداری ہم نوالہ ہم پیالہ ہیں۔
میاں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ قانون کے تحت پنجاب ایگریکلچر فوڈاتھارٹی کے قیام سے انقلابی دور آئے گا، فوڈ، زراعت، کھاد، ادویات جعلی اور خراب نہ ہوں اس کیلئے پیفٹا کام کرے گا، خوراک کے سیمپل بھی لائے جائیں گے، اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ڈاکٹر مختار بھرت میئر لاہور کرنل (ر) مبش رجاوید سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔سرکاری کالجوں کے اساتذہ کیلئے بری خبر
واضح رہے کہ2 مئی کو نواز شریف نے صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا مقابلہ نہ عمران خان اور نہ زرداری سے ہے بلکہ میرا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے جس کے خلاف لڑنے کیلئے میرے عوام میرے ساتھ ہیں۔جس کے بعد ملک میں ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ آخر نواز شریف نے خلائی مخلوق کسے کہا ہے؟ جس پر تجزیہ کار اور سیاستدان اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں۔