انسانی تاریخ میں پہلی بار خنزیر کادل ٹرانسپلانٹ کرانیوالا مریض چل بسا

David Bennett died
کیپشن: David Bennett
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : انسانی تاریخ میں پہلی دفعہ خنزیر کے دل کی انسان میں کامیاب پیوند کاری کرانے والا مریض دوماہ بعد انتقال کرگیا۔ 57 سالہ ڈیوڈ بینٹ نے  8 مارچ کو بالٹی مور میں دم توڑا ۔ ان کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی حالت کئی دنوں سے خراب تھی ۔

 یادرہے جنوری میں امریکا  میں خنزیر کے دل کی انسان میں  پیوندکاری  کا کامیاب  تجربہ  کیا گیا تھا جس میں  کراچی کے  پاکستانی نژاد ڈاکٹر  محی الدین نے اہم کردار ادا کیا  تھا۔  57 سالہ مریض ڈیوڈ بینیٹ کے دل کی حالت اتنی خراب تھی کہ متبادل انسانی دل پیوند کاری  نہیں ہوسکتی تھی اس لئے ان میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیرکا دل پیوند کیا گیا  جس کے لئے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے سرجری کے لیے ہنگامی اجازت دی تھی۔

 مریض ڈیوڈ بینٹ کا کہنا  تھا کہ  پیوند کاری کا تجربہ مرنے یا اس ٹرانسپلانٹ کے درمیان کا انتخاب تھا۔ میں جینا چاہتا ہوں ۔اس سرجری میں اہم کردار پاکستانی نژاد ڈاکٹر محمد محی الدین نے ادا کیا ہے، جو ڈائیرکٹر زینو ٹرانسپلانٹیشن پروگرام  میری لینڈ یونیورسٹی  ہیں۔خنزیر کے ڈی این اے میں تین جینز ایڈٹ کیے گئے، جن کی وجہ سے انسانی جسم اس عضو کو مسترد کر سکتا تھا، جبکہ چھ انسانی جینز شامل کیے گئے جو دل کو قبول کرنے کا سبب بنتے تھے۔