ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس پاکستان نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کل عدالت طلب کرلیا

چیف جسٹس پاکستان نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کل عدالت طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز اور انکی مبینہ بیوی عائشہ احد کو کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔سپریم کورٹ نے بڑی اجازت دیدی، شریف خاندان خوشی سے نہال

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عائشہ احد کی درخواست پر سماعت کی، عائشہ احد کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا گیا تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا نہ ہی شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔کاہنہ پولیس سٹیشن کے قریب دھماکہ

خاتون وکیل نے واضح کیا کہ ملزمان نے عبوری ضمانت تک نہیں کروائی۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ بتائیں حمزہ شہباز کہاں ہیں؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ وہ پوچھ کر بتاتی ہیں مگر عائشہ احد کی وکیل نے بتایا کہ وہ لاہور میں ہیں جس پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اگر حمزہ شہباز لاہور میں ہیں تو کل صبح پیش ہو جائیں۔