(عیشہ خان) کاہنہ پولیس سٹیشن کے قریب دکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا, دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 نے حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس سٹیشن کے قریب دکان میں دھماکہ ہوا، جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ تھانے کی دیوار ٹوٹ گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ریزہ ریزہ ہوگئے، واقعے کے بعد سی ٹی ڈی ، رینجرز فرانزک ٹیمز ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹا کر کےتفتیش شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں بارود کے شواہد نہیں ملے تاہم فرانزک رپورٹس حقائق کا تعین کریں گی،واقعہ کریکر یا سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا جامع تفتیش کے بعد واضح ہوجائے گا۔