’’صوبے میں صنعتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا‘‘

’’صوبے میں صنعتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت نےصوبے کے مختلف علاقوں میں نئے صنعتی مراکز، انڈسٹریل اسٹیٹس اورسپیشل اکنامک زونز کے قیام کی حکمت عملی بنا لی ہے، صوبے میں صنعتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں انڈسٹریل اسٹیٹس، صنعتی مراکز اورسپیشل اکنامک زونز میں توانائی کی ضروریات کےحوالے سے اقدامات اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ میاں اسلم اقبال نےکہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کی کالونائزیشن ان کے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ پلان کا اہم جزہے، انڈسٹریل اسٹیٹس کی آباد کاری کے لیے تیزرفتاری سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صنعتی مراکز میں توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی، صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے کہا کہ پنجاب کو سرمایہ کاروں اور صنعتوں کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام بنائیں گے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صنعتوں کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاور جنریشن سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer