ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چڑیا گھر ترقیاتی کام مکمل ہوئے2ماہ گزر گئے، ملبہ نہ اٹھایا جاسکا

چڑیا گھر ترقیاتی کام مکمل ہوئے2ماہ گزر گئے، ملبہ نہ اٹھایا جاسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ترقیاتی کام مکمل ہوئے2ماہ گزرگئے، ملبہ نہ اٹھایا جاسکا، سیاحوں کے لئے مشکلات لاہور چڑیا گھر جیسی معروف تفریح گاہ مسائلستان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق کہی مٹی اورریت کے ڈھیر، تو کہی اینٹوں کا ملبہ،جگہ جگہ کیچڑ اور بھاری مشینری، یہ صورتحال لاہور چڑیا گھر کی ہے جہاں زو بیوٹیفکیشن پراجیکٹ ختم ہوئے2ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ لیکن ملبہ اوربچ جانیوالی اینٹیں نہ اٹھائی جاسکیں۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنےبڑےچڑیاگھرمیں انتظامات نہایت ناقص ہیں۔  ڈھلوان بننےکےباوجودراہداریوں پرپانی جمع ہونے کے باعث گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ اس سب پر خاموش نظر آتی ہے۔