ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا میں 6 کروڑ کا گھپلا، 41 ملازمین کیخلاف کارروائی کی منظوری

واسا میں 6 کروڑ کا گھپلا، 41 ملازمین کیخلاف کارروائی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول نے واسا میں 6 کروڑ روپے کا گھپلا کرنے پر 41 ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول نے 41 واسا ملازمین کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعے کارروائی کرنے کی منظوری دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹر، ایکسیئن واسا کے خلاف فوری ایکشن لینے اور 9 ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں 14 ملازمین کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول نے تین ایکسئین کے خلاف پٹرول کی مد میں خرد برد کرنے کے الزم کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن کو کارروائی کرنے کاحکم دیا۔