کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، متعدد دکانیں سیل

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، متعدد دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) ضلعی انتظامیہ کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے کاروائیاں تیز ، لاک ڈاؤن ایریاز کا دورہ جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس، دکانیں اور کیفز کو سیل کردیا۔
 

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے کوویڈ ہاٹ سپاٹ پیراگون سوسائٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن کردہ علاقے پیرا گون سوسائٹی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا گیا۔ پیراگون سوسائٹی میں لاک ڈاؤن کردہ گلیوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔ پولیس سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر سمارٹ لاک ڈاؤن کردہ علاقے کا دورہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے سیکنڈ کپ کو سیل کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اچھرہ فیروز پور روڈ پر 12 دکانوں کو سیل کر دیا اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانے عائد کر دئیے۔ 27 افراد کو 62 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ مناواں کے علاقے میں ایک شادی ہال کو 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے باغبانپورہ میں 12 دکانوں کو بھی سیل کروا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ ماسک، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کرتے ہوئے 09 دکانوں اور کھانے پینے کی اشیاءکے مقامات کو سیل کر دیا۔ بی بی سی گرل، سالٹ اینڈ سپائسی، نورخان برگر، یورو سٹور، راحت بیکرز کو کینال روڈ پر جبکہ مبشر کاسمیٹکس، انعم کولیکشن، گارمنٹس شاپ اور ساجد کاسمیٹکس کو باغبانپورہ میں سیل کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 11 مارکیز سمیت دکانوں کو سیل کروایا اور اوورچارجنگ پر 15 ہزار روپے کے جرمانے جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ سلیم جہانگیر مارکی، مون بینکوئیٹ ہال، دی رائل پیلس، رحمن ایونٹ گارڈن مارکی، سموک اینڈ سموک، اشفاق آپٹیکل، ذیشان پینٹ ہاو¿س، بلیک ہارس پینٹ، ماسٹر ایل پی جی، آئی اے ٹریڈرز آٹو سپئیر پارٹس اور پاک کیبل کو سیل کروایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے ریسٹورنٹس سمیت 11 دکانوں کو سیل کروایا۔ حویلی ریسٹورنٹ، کوکو ڈین، رواج ریسٹورنٹ، توا فوڈ ریسٹورنٹ، لاہور کڑاہی ریسٹورنٹ، فورٹ ہائٹ ریسٹورنٹ، سرویڈ، انفینیکس موبائل، کیفے پلٹن، کیفے فوریا اور رائل سموک کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں