سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک اور اہم فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک اور اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی خالی آسامیوں کی تعداد کا تعین کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی خالی آسامیوں کی تعداد کا تعین کرنےکا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا،مراسلےمیں سکولوں سےاساتذہ کی ورکنگ اور خالی سیٹوں بارے معلومات طلب کی گئی ہیں،سکولوں میں نان ٹیچنگ سٹاف کی خالی سیٹوں کےحوالے سے بتایا جائے گاجبکہ تین دن کےاندر اندر ریکارڈ کی سافٹ کاپی بھجوائی جائے گی،اس وقت صوبے میں 48 ہزار کے قریب سکول موجود ہیں،جن میں چار لاکھ کےقریب اساتذہ کی منظور شدہ سیٹیں ہیں۔

گزشتہ دنوں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں قائم ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفاتر میں تعینات کرپٹ افسر وں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا،محکمہ تعلیم نے تمام اتھارٹیز سے افسروں کے خلاف جاری انکوائریوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ایجوکیشن اتھارٹی میں تعینات افسروں مبینہ کرپشن کے الزامات پر انکوائریاں زیر التواء ہیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ انکوائریوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد افسروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاوہ ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں انتظامی پوسٹوں پر تعینات 55 سال سے زائد عمر افسران کو فارغ کرنے کا بھی  فیصلہ کیاتھا،اس سلسلے میں ایجوکیشن نے انتظامی پوسٹوں پر تعینات افسران کا سروس ریکارڈ مانگا تھا، ریکارڈ کے مطابق انتظامی پوسٹوں پر 3 سال سے زائد عرصہ سے تعینات افسران کو بھی تبدیل کیاجانا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن، سی ای اوز، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور ایم ایز انتظامی پوسٹوں پر تعینات ہیں۔انتظامی پوسٹوں پرتعینات مذکورہ افسران کو اپنا سروس ریکارڈ پرفارمہ پر جمع کرانا ہوگا، افسران سے سروس ریکارڈ کے حصول کے لئے سکول ایجوکیشن کی جانب سے پرفارمہ تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پرفارمہ کی کاپی صوبہ بھر کی اتھارٹیز کو ارسال کردی گئی تھی،پرفارمہ پر ضلع اندراج کے ساتھ افسران کے دستخط اور انگوٹھا کا نشان بھی ثبت کرنا لازمی ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer