ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کا مریض خوار،کسی ہسپتال نے داخل نہ کیا

کورونا وائرس کا مریض خوار،کسی ہسپتال نے داخل نہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) حکومت پنجاب کےکورونا وائرس سے متعلق ناقص انتظامات کی قلعی کھل گئی، گوجرانوالہ کا رہائشی کورونا وائرس کا مشتبہ مریض در بدر کی ٹھوکریں کھاتا رہا،کسی سرکاری ہسپتال نے داخل کیا اور نہ ہی ٹیسٹ کیا.

تفصیلات کےمطابق  گوجرانوالہ کے رہائشی شہری کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر لاہور لایا گیا مگر مشتبہ مریض 24 گھنٹے تک شہر کے مختلف ہسپتالوں کے چکر لگاتا رہا مگر اسکا نہ ٹیسٹ کیا گیا اور نہ ہی اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا،اس دوران میو ہستپال انتظامیہ نے 4 مزید مشتبہ مریضوں کو ہسپتال میں ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے پر ڈسچارج کردیا،ایمبولینس میں کورونا وائرس کے 5 مشتبہ مریض لاہور کی سڑکوں پر ذلیل و خوار ہوتے رہے۔

کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو کسی بھی سرکاری ہسپتال نے داخل کرنے سے انکار کردیا,مشتبہ مریضوں کو میو ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کیا گیا کسی بھی ہسپتال انتظامیہ نے انہیں ایڈمٹ نہ کیا,متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کے علاج کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔

اہلخانہ کے مطابق 24 گھنٹے گزر جانے کے باجود مریضوں کے کرونا ٹیسٹ نہیں کیے گئے,بعدازاں سٹی 42 پر خبر نشر ہونے کے بعد میو ہسپتال انتظامیہ کو ہوش آیا،تمام مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 65 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4497 تک پہنچ گئی ہے, ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 65 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 21 ہلاکتیں سندھ میں ہوچکی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 20 اور پنجاب میں 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے, ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 197کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اب تک سندھ میں 50 کیسز 2 ہلاکتیں، پنجاب میں 104 کیسز 2 ہلاکتیں ، بلوچستان 6 کیسز ایک ہلاکت، خیبرپختونخوا 27 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر میں مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں,صوبہ سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 1036 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 20 تک جا پہنچی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 11 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں مجموعی تعداد 2132 ہوگئی جب کہ مزید 2 ہلاکتوں سے صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے,ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 34 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔