(جمال الدین جمالی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی اور ان کے بیٹے مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔
پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر کیخلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔ احتساب عدالت نے مونس الہی کے سیکرٹری سہیل اصغر اعوان, ریاض احمد ٫خالد محمود چھٹہ اور نعیم اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 دن کی توسیع کر دی۔واضح رہے کہ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ می 23 اکتوںر تک توسیع کی ہے۔