لٹن روڈ؛ رکشوں کا کاروبار کرنیوالےمشہورسٹور مالک کےبینک اکاؤنٹس منجمد

bank accounts of hanan autos
کیپشن: bank accounts
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)ایف بی آر کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی، 8کروڑ کی عدم ادائیگی پر حنان آٹوز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے پروپرائیٹر عبدالحنان ناصر کے بینک اکاؤنٹس منجمد سے چوبیس لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔
 چیف کمشنر آرٹی او ناصر اقبال کی ہدایت پر ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیاگیا ہے۔ ایف بی آر کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئےلٹن روڈ پر لوڈر رکشوں کا کاروبار کرنے والے حنان آٹوز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے انکم ٹیکس ڈیفالٹرحنان آٹوز کے پروپرائیٹر عبدالحنان ناصر کے بینک اکاؤنٹس سے چوبیس لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔

حنان آٹوز کے مالک کے ذمہ انکم ٹیکس کی مد میں 8کروڑ روپے واجب الادا تھے۔کمشنر سمیعہ اعجاز کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر حسنین احمد حالی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔

ایس اے ٹو کمشنر محمد عمار سہیل،انسپکٹر ثاقب کھوکھر،محمد اویس،محمد فاروق،عدیل حسین،محمد ارسلان ریکوری ٹیم میں شامل تھے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مکمل ریکوری تک حنان آٹوز کے اکاونٹس منجمد رہیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer