سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا بحران شدت اختیار کر گیا

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا بحران شدت اختیار کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایک طرف ہڑتال تو دوسری جانب ادویات کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے، حکومت نے ہسپتالوں کو ادویات کے بجٹ کی چوتھی قسط جاری نہ کی، تین ارب روپے سے زائد کے فنڈز نہ ملنے سے ادویات خریداری متاثر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے رواں مالی سال میں ادویات کیلئے مختص بجٹ کی چوتھی قسط جاری نہیں کی گئی۔ مالی سال کے دوران ٹیچنگ ہسپتالوں کو پہلی تین سہ ماہی میں ادویات کی مد میں بجٹ جاری کیا گیا ہے تاہم اپریل سے جون تک کا چوتھی سہ ماہی کا بجٹ تاحال جاری نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی خسارے کے باعث ادویات کا بجٹ جاری ہونے کے امکانات معدوم ہیں۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کو ایک جانب سے نجکاری کے قانون کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال کا سامنا ہے تو دوسری جانب مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کیلئے ادویات کی قلت بھی سنگین تر ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کو چوتھی سہ ماہی میں ادویات خریداری کیلئے تین ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری ہونے تھے جو نہ ہوسکے اور ہسپتالوں کو ادویات کے بجٹ میں ایک چوتھائی کمی کا سامنا ہے جس کا خمیازہ غریب مریضوں کو بھگتنا پڑے گا۔