چینی کمپنی نے سام سنگ اور ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

چینی کمپنی نے سام سنگ اور ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: Samsung and iPhone
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چینی کمپنی شیاؤمی دنیا کی نمبر ون اسمارٹ فون کمپنی  قرار ۔۔سام سنگ اور ایپل بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق شیاؤمی نے اپریل سے جون 2021 کی سہ ماہی کے دوران پہلی بار دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور ایپل کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا تھا، مگر اب پہلی بار اس نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر نمبرون کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔جون 2021 کے دوران شیاؤمی نے سام سنگ اور ایپل سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کیےاور دنیا بھر میں موبائل فون مارکیٹ میں اس کا شیئر 17.1 فیصد رہا۔

سام سنگ اور ایپل اس عرصے میں بالترتیب 15.7 فیصد اور 14.3 فیصد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے فونز کی فروخت  ہوئی اورشیاؤمی چین، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ہواوے کی جگہ لے رہی ہے۔