ڈرائیونگ  لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر  

Driving license,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)3ماہ میں2لاکھ سےزائدشہریوں کوڈرائیونگ لائسنس کےمتعلقہ سہولیات فراہم کردی گئیں ۔

سی ٹی اولاہور کا کہنا ہے کہ 1لاکھ50ہزارسےزائدلرنرپرمٹ جاری کیےگئے،،40ہزار907شہریوں نےاپنےڈرائیونگ لائسنس کی تجدیدکرائی،18ہزار386شہریوں نےنئےڈرائیونگ لائسنس بنوائے،10ہزارسےزائدشہری ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے،4ہزار467شہریوں کونئےانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیےگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2ہزار 616 شہریوں کو ڈوپلیکٹ لائسنس جاری کئے گئے،لاپرواہی، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر 19 لائسنس کینسل کئے گئے، لاہورشہر میں 6 ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز، 23 لائسنس بوتھ قائم کئے گئے ۔