سٹی42:تحریک انصاف کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہماری لیڈر شب کو گرفتارکرنے کی کوشش کی تو پورا ملک جام ہو جائے گا ، ہماراآزادی مارچ پر امن اور جمہوری ہے ۔
تحریک انصاف کے لاہور کے دفتر میں راجہ یاسر ہمایوں ، مسرت چیمہ اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ عمران خان کی کال پر ہونے والے تمام احتجاج اور جلسوں میں عوام کا سمندر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہما را مطالبہ فوری انتخابات ہیں ، حکومت اگر فوری انتخابات کا اعلان کر دے تو اس کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے ۔عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی کال پر عوام پر جوش ہیں، اسلام آباد مارچ میں عوام کا سمندر مثالی ہو گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے ان کے لیڈر کو گرفتار کیا گیا یاآزادی مارچ میں کوئی رکاوٹ ڈالی گی تو پورا ملک جام ہو جائے گا ۔