خادم پنجاب اُجالا پروگرام اندھیروں میں ڈوب گیا

 خادم پنجاب اُجالا پروگرام اندھیروں میں ڈوب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) محکمہ انرجی کی ناقص کارکردگی، خادم پنجاب اُجالا پروگرام اندھیروں میں ڈوب گیا، 3 ارب کے اخراجات کے بعد 11000 میں سے صرف 30 سکول سولر انرجی پر منتقل ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں کو خادم پنجاب اُجالا پروگرام کے تحت سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، منصوبے کے پہلے مرحلےمیں 8 ارب 20 کروڑ کی لاگت سے روا‏ں سال 30 مئی تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں موجود 11000 سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جانا تھا،منصوبے پر عملدرآمد کرانے کے لیے محکمہ خزانہ کی جانب سے ساڑھے چار ارب کا بجٹ ابتدائی طور پر محکمہ انرجی کو دیا گیا.

محکمہ انرجی کی ناقص کارکردگی کے باعث ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود3 ارب کے اخراجات کے بعد 11 ہزارمیں سے صرف 30 سکولوں کو ہی سولر انرجی پر منتقل کیا جا سکا ہے، منصوبے پر بروقت عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری قائد اعظم سولر پاور پرائیویٹ لمیٹیڈ کی تھی۔