مچھلی کھانے کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

مچھلی کھانے کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار، انتہائی تشویشناک خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے درآمد کی جانے والی پینگوائسس فروزن فش کو غیر معیاری قرار دے دیا۔

خبر پڑھیں۔۔اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں پر نقد انعامات کی بارش ہوگی

سٹی 42 کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پینگوائسس فروزن فش کے نمونہ جات انٹرنیشنل ایکریڈیٹڈ لیبارٹری سے چیک کرائے تھے، رپورٹ کے مطابق فش کے تمام نمونہ جات غیر معیاری پائے گئے، فوڈ اتھارٹی کے مطابق پینگوائسس فش گھر کے فریزر میں دیگر کھانوں اور خوراک کو بھی متاثر کرتی ہے، جس سے سانس اور گلے کی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔عمرہ کروانے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا خاندان گرفتار

فوڈ اتھارٹی نے اپیل کی ہے کہ عوام پینگوائسس فروزن فش کا استعمال ترک کر دیں جبکہ اس کاروبار سے منسلک افراد فروخت سے اجتناب کریں، ہدایات پر عمل نہ کرنے پر فوڈ اتھارٹی قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔