میٹرو بس سروس کو محدود کردیا گیا

میٹرو بس سروس کو محدود کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے چونگی امر سدھو کے مقام پر احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس کو محدود کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے میٹرو بس سروس کے ٹریک کو بلاک کردیا، مظاہرے کے باعث میٹرو بس سروس کو محدود  کر کے کلمہ چوک  سے شاہدرہ تک چلایا گیا، میٹرو بس سروس کو کلمہ چوک سے گجومتہ تک بند کردیا گیا۔   میٹرو بسوں کو چونگی سے قبل ٹریک پر ہی کھڑا کردیا گیا، میٹرو بس انتظامیہ کو گجومتہ ڈپو تک بھی لے جایا نہ جاسکا۔

 دوسری جانب ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے گورنر ہاؤس کے باہر مجلس وحدت مسلمین کی کال پر تین دن سے دھرنا جاری ہے، دن بھر مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے دھرنے میں پہنچ کر شرکاء سے اظہاریکجہتی کیا۔ دھرنے میں شریک افراد وقفے وقفے سے نعرے بازی کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب تک متاثرین کے مطالبات تسلیم اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

  دوسری جانب  قائد میاں نوازشریف نے ہزارہ برادری کی حمایت میں احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پارٹی قائد نے ملک بھر میں جماعت کی مقامی قیادت اور کارکنوں کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ 

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور کارکنان اپنے اپنے شہروں میں ہزارہ برادری کے احتجاج میں شریک ہوں اور حمایت کری، محمد نوازشریف، شہبازشریف اور پوری جماعت اس مشکل گھڑی میں ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہیں۔

 ترجمان کے مطابق ہزارہ برادری کے شہدا کے معاملے کو پی ڈی ایم میں بھی لیجانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، پارٹی قائد محمد نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔  

 

                     

Shazia Bashir

Content Writer