سٹی42: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی موت کے کیس میں ملزم کے والد کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج عبہر گل نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے کیس کی سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مقدمے میں انسدادِ دہشتگردی کی دفعات بعد میں شامل کی گئیں جس پر مدعی کے وکیل نے کہا کہ شفقت موقع پر موجود تھا پولیس نے تفتیش کرنی ہے۔
دوران سماعت وکیل نے عدالت میں استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دے,عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔