(ویب ڈیسک) 2020 میں ٹوئٹرپرکون چھایا رہا، ٹویٹرنےڈیٹاجاری کردیا۔ ہالی وڈ اداکارچیڈوک بوسمان کی موت کی خبرکوسب سےزیادہ لائیک کیاگیا، امریکی صدرٹرمپ،میوزک گروپ بی ٹی ایس بھی لسٹ میں سرفہرست رہے۔
2020 میں ٹوئٹرپرسب سےزیادہ چھائےرہنےوالے افراد، ٹویٹ اورہیش ٹیگزمیں کون آگےتھاٹویٹرنےڈیٹاجاری کردیا۔امریکی اداکارچیڈوک بوسمان کی موت کی ٹویٹ سب سےآگےرہی۔ ان کی موت کےبارےمیں ہونےوالی ٹویٹ کوسب سےزیادہ 76 لاکھ سےزائد لائیکس ملے۔
سب سےزیادہ لائیک کیئےجانےوالےٹویٹس میں سابق امریکی صدرباراک اوباماکی باسکٹ بال کھلاڑی کوب برائنٹ کی موت کےبارےمیں ٹویٹ تھی جسے39 لاکھ سےزیادہ لائیکس ملے، سیاہ فام امریکی شہری جیورج فلوئیڈکی موت تیسرےنمبرپررہی۔
ایک شخص کےبارےمیں سب سےزیادہ ٹویٹ ہونےوالوں میں امریکی صدرٹرمپ ٹاپ پرہیں، 2020 میں ان کےبارےمیں سب سےزیادہ ٹویٹ کئےگئے۔ میوزک میں کوریئن پاپ گروپ بی ٹی ایس مسلسل چوتےسال بھی سرفہرست رہا۔ کسی بھی میوزک گروپ کےبارےمیں سب سےزیادہ ٹویٹ بی ٹی ایس کےبارےمیں کئےگئے۔
ہیش ٹیگزمیں کووڈ19 پہلےنمبرپررہا۔ جبکہ بلیک لائیوزمیٹردوسرےنمبرپررہا۔
#COVID19
#BlackLivesMatter