حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان معاملات طے

حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان معاملات طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پنجاب حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مابین لاری اڈا کے مسافر خانے کی اراضی کے ملکیتی معاملات طے پا گئے، لاری اڈا کی ایک کنال اراضی کی ملکیت میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نام ہی رہے گی جب کہ مسافر خانہ کی تعمیر ایل ڈی اے کرائے گا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے مسافر خانے کی اراضی کا این او سی جاری کرنے سے انکارکیا تو تبدیلی سرکار نے بھی ایم سی ایل کو آن بورڈ لےلیا، پنجاب حکومت نے لاری اڈا کی ایک کنال اراضی ایکوائر کرنے کے لیے قانونی پہلوؤں کو نظر انداز کیا تھا جب کہ پنجاب حکومت نے کوئی منصوبہ بندی کی نہ ہی اراضی منتقلی کے قانون کو ملحوظ خاطر رکھا، تاہم معاملات طے پانے کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بادامی باغ لاری اڈا میں شیلٹر ہوم کی تعمیر پر آمادگی ظاہر کردی ہے، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کےلاری اڈاکی تعمیر پراٹھائےگئےاعتراضات کو ملحوظ خاطر بھی رکھا۔

ریونیو رولز کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے مجوزہ اراضی کے بس اسٹینڈ کا ٹھیکہ 30 جون 2019 تک نیلام کر رکھا ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اراضی کے حصول کے لیے لوکل گورنمنٹ منظوری لینا ضروری ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر اراضی کی منتقلی نہیں کر سکتی۔

پنجاب حکومت نے شہر میں پانچ مسافر خانوں کی تعمیر کا آغاز کر رکھا ہے، تاہم بادامی باغ لاری اڈا میں مسافر خانہ تعمیر کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔