لاک ڈاؤن کیخلاف ورزیوں پر پنجاب میں 11ہزار ایف آئی آرز، سوا 4لاکھ افراد کی چیکنگ

لاک ڈاؤن کیخلاف ورزیوں پر پنجاب میں 11ہزار ایف آئی آرز، سوا 4لاکھ افراد کی چیکنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس کے احکامات پر لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری۔ 16مارچ سے شروع آپریشن میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر صوبے بھر میں 11ہزار 153ایف آئی آرز۔, ذخیرہ اندوزی پر 263مقدمات درج کیے گئے جبکہ ناکوں پر 4لاکھ پچیس ہزار افراد کو چیک کیا گیا۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پر 16مارچ سے شروع آپریشن میں دفعہ144کی خلاف ورزی پر صوبے بھر میں 11ہزار153ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

صوبہ بھر میں 1ہزار 490 ناکوں پر87ہزار935 گاڑیوں،1 لاکھ 94 ہزار  698موٹر سائیکلوں اور 4 لاکھ 24ہزار 999 شہریوں کو چیک کیا گیا۔ 2لاکھ 68 ہزار  894شہریوں کو وارننگ، 19 ہزار 205سے سکیورٹی بانڈزاور19ہزار 464 شہریوں کو قانون شکنی پر گرفتار کیا گیا۔

9ہزار 909شہری ضمانت پر رہا جبکہ 2ہزار 30 دکانوں اور 259 ریستورانوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 263مقدمات درج کرتے ہوئے 309 قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 235 ملزمان گرفتار جبکہ 105 ضمانت پر رہا ہوئے۔

آئی جی شعیب دستگیر  کی ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو  قانون شکنوں کے  خلاف کارروائی میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو  کی ٹیموں کے ساتھ مل کر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔ بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاری مرد و خواتین کے خلاف بطور خاص کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آئی جی نے ہدایت کی کہ خود کو بے روزگار مزدور ظاہر کرنے والے نشئیوں کے خلاف کارروائی میں بھی تیزی لائی جائے۔ شاہرات پر شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے والے بھکاری اور نشئی مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کے حوالے سے رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer