(عمر اسلم) مسلم لیگ ن پنجاب کی جانب سےحکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا معاملہ، ترجمان عظمیٰ بخاری رانا مشہوداحمد خان کی جانب سے وائٹ پیپر جاری کرنے پر برا مان گئیں،مسلم لیگ ن پنجاب کا آفیشل میڈیا گروپ بھی چھوڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی جانب سے حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہوداحمد خان گروپ اور عظمی بخاری گروپ میں چپقلش چل رہی ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عمران گورائیہ کی جانب سے جمعرات کو وائٹ پیپر جاری کرنے کے لئے میڈیا کو دعوت نامہ دیاگیاتو مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری برا مان گئیں اور پنجاب مسلم لیگ ن کا آفیشل میڈیا گروپ بھی چھوڑ گئیں ۔
واضح رہے کہ بجٹ کےخلاف وائٹ پیپرجاری کرنےسےقبل لیگی رہنماؤں میں گروپ بندی سامنے آئی جس کے باعث دو طاقتورگروپ بن گئے،وائٹ پیپرکی تیاریوں میں سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو کھڈےلائن لگا دیا گیا۔
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھیں کہ رواں سال حکومتی بجٹ کےخلاف وائٹ پیپررانامشہوداحمدجاری کریں گے، رانا مشہودگروپ میں ملک احمد خان،صبا صادق اور راحیلہ خادم حسین شامل ہیں،عظمیٰ بخاری گروپ میں خلیل طاہرسندھو،ذیشان رفیق اورسمیع اللہ شامل ہیں۔