طلبا کو مکمل سلیبس پڑھانا ہے یا مخصوص؟ اساتذہ تذبذب کا شکار

Syllabus
کیپشن: Syllabus
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) بچوں کو مکمل سلیبس پڑھانا ہے یا مخصوص؟ اساتذہ تذبذب کا شکار!!۔ محکمہ تعلیم نصف تعلیمی سال گزرنے کے باوجود سلیبس 20 فیصد شارٹ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ کرسکا، سالانہ امتحانات میں صرف 4 ماہ باقی رہ گئے۔

محکمہ تعلیم کی نااہلی کے باعث رواں تعلیمی سال بھی امتحانات میں لاکھوں طلبہ کے فیل ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ تعلیم سلیبس شارٹ کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے، بچوں کو سلیبس مکمل پڑھانا ہے یا 20 فیصد کم ، اساتذہ بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔ 

صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن رضاء الرحمان نے حکومت سے سیلبس 20 فیصد شارٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

صدر رضاء الرحمن کا کہنا ہے کہ اساتذہ کیلئے مختصر عرصہ میں بچوں کو سو فیصد سلیبس پڑھانا مشکل ہے، حکومت کو سلیبس شارٹ کرنے کے حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔ سلیبس شارٹ نہ کیا تو اب کی بار بھی لاکھوں بچوں کے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔