لفٹ میں آخرشیشے کیوں لگے ہوتے ہیں

لفٹ میں آخرشیشے کیوں لگے ہوتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ہم زندگی کی دوڑ میں اس قدر مصروف ہیں کہ ہمیں ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کے بارے میں معلومات نہیں ہوتی لیکن آگر ہم ان کہ بارے میں جان لیں تو اچھا ہے۔بڑے شاپنگ مالز ہوں یا بلند بالا عمارات اس میں عموماً لفٹ نصب کی جاتی تاکہ آنے جانے میں آسانی ہو مگر اس میں شیشے لگانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

تفصیل کے مطابق   دنیا میں جب صنعتی انقلاب آیا تو ہر طرف اونچی بلندوبلا عمارات کا قیام عمل میں آنے لگا ، ان بلند و عریض عمارات میں جانے والے لوگوں کو ایک مسئلہ کا سامنا تھا کہ انھیں ان عمارات میں آنے اور جانےکے لئے سینکڑوں سیڑیاں چڑھنی اور اترنی پڑتی تھیں جو عام انسان کے لئے قدرے مشکل تھا ۔ اس مشکل سے چھٹکارا پانے کے لئے انجینئرز نے لفٹ کو عمارتوں میں نصب کرنے کا منصوبہ بنایاجو بعد میں اتنا کامیاب ہوا کہ آج تک  پوری دنیا میں زیر استعمال ہے ۔ 
ابتداء میں لفٹ استعمال کرنے والے لوگ اس خوف کا شکار ہونے لگ پڑے کہ یہ لفٹ نیچے نہ گر جائے کہیں، اور بعض لوگوں کو لفٹ سے یہ گلہ تھا کہ یہ بہت آہستہ چلتی ہے جس سے لوگوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتاہے جس پر انجینئرز نے بہت سوچ بچار کرنے کہ بعد یہ حل نکالا کہ لفٹ میں لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا جسکی وجہ سے ان کے دماغ میں اس قسم کے وسوسے آتے ہیں۔

ایسے خوف زدہ خیالات نے چھٹکارہ حاصل کرنےکے لئے اور انہیں لفٹ میں مصروف رکھنے کے لئےانجنیئرز نے لفٹ میں شیشے نصب کروا دیئے تاکہ لوگ جب بھی لفٹ پر سوار ہوں تو وہ خوفناک توہمات اور خیالات سے محفوظ رہیں۔ شیشے نصب کئے جانے پر اکیلا انسان بھی لفٹ میں ہو تو خوف محسوس نہیں کرتا، ذہنی طور پر پرسکون رہتا اور اس سے وقت کی بچت بھی ہوتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer