سعودی عرب میں کون سے پیشے غیرملکیوں کے لئے ممنوع قرار?

saudi working in office
کیپشن: saudi working in office
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  سعودی عرب نے اپنے مقامی شہریوں کو روزگار دینے کےلئے ، سیکرٹریز، ٹرانسلیشن ، اسٹاک کیپنگ اورڈیٹا فیڈنگ کے شعبوں میں غیرملکیوں کو نوکریاں دینے پر پابندی لگادی ۔

سعودی عرب میں بعض پیشوں کو مقامی شہریوں تک محدود کرنے کے حوالے سے انسانی وسائل کی وزارت کا فیصلہ کل 8 مئی 2022ء سے نافذ العمل ہو گا۔ ان پیشوں میں سکریٹری شپ، ٹرانسلیشن، اسٹاک کیپنگ اور ڈیٹا فیڈنگ شامل ہے۔

نجی سیکٹر میں مذکورہ پیشوں کو سعودی شہریوں تک محدود کرنے کا فیصلہ گذشتہ برس اکتوبر میں جاری کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ٹرانسلیشن اور اسٹاک کیپنگ کے پیشوں میں کم از کم تنخواہ 5 ہزار ریال مقرر کی گئی تھی۔

اس فیصلے پر عمل درامد سے سعودی مرد اور خواتین شہریوں کو 20 ہزار ملازمتیں فراہم ہوں گی۔