ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا سستا ہوگیا

سونا سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔  سونے کی فی تولے قیمت میں 11 سو روپے کی کمی آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 سو روپے کی کمی، خالص چوبیس قیراط سونا 94 ہزار 6 سو روپے فی تولہ ہوگیا۔ بائیس قیراط سونا 86 ہزار 716 روپے فی تولہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دن سونا  1500 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا جبکہ اس سے پہلے اچانک 2350 روپے فی تولہ بڑھی تھی۔ عوام سونے کی بڑھتی قیمتوں سے کافی پریشان ہیں۔ 

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے  کہ عالمی منڈیوں میں سونے کی تجارت میں تیزی دیکھی جارہی ہے، کرونا وائرس کے باعث دیگر شعبوں کی تجارت زوال پذیر ہے، اس لئے غیر ملکی سرمایہ کار سونے کی خریداری کررہے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔