ایپل صارفین کے لیے اچھی خبر

ایپل صارفین کے لیے اچھی خبر
کیپشن: apple watch
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :ایپل اپنے 'ایکسٹریم اسپورٹس' واچ ورژن لانچ  کرنے کے لیے تیار ہے جس میں  میٹل کیسنگ کے ساتھ بڑا ڈسپلے ہوگا  اور بیٹری ٹائیمنگ  میں  بھی اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق واچ کے  ڈسپلے کی پیمائش 2 انچ ترچھی ہوگی جو کے ایپل گھڑیوں کی موجودہ رینج سے 7 فیصد بڑا ہوگا۔بہتر تجربے کے لیے ڈسپلے کی ریزولوشن 410 پکسلز سے 502 پکسلز ہوگی۔یہ گھڑی خاص طور پر  کھلاڑیوں کے لیے ہے۔ بڑے ڈسپلے کے ساتھ یہ گھڑی چہروں پر فٹنس میٹرکس بھی دکھائے گی، گھڑی کا اصل مقصد ورزش کے دوران  معلومات سے باخبر  رکھنا ہے۔ ساتھ ہی اسے ہر قسم کے کھیلوں کے لیئے  استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ گھڑی  انسان  کے درجہ حرارت کو چیک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ یہ پیدل سفر، بلندی اور سوئمنگ کے دوران ڈیٹا کا بھی پتہ لگا سکے گی۔ ایپل نے ابھی تک اس کے بارے میں کوئی تبصرہ  نہیؓں کیا لیکن توقع ہے کہ کمپنی رواں سال ستمبر میں گھڑی کو لانچ  کرنے اعلان کرے گی۔