(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف لاہور کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم،پارٹی قیادت نے مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا، مہم تیز کرنے کے حوالے سے اجلاس آج ہوگا۔
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور ” الیکشن کراٶ ملک بچاٶ“ تحریک کے تحت شہر بھر میں بھرپور طریقے سے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔
جنرل سیکرٹری زبیر نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور آج شہر کے تمام سٹیک ہولڈر کا اہم اجلاس منعقد کر رہی ہے، اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو جگہ جگہ کیمپس لگانے اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔