علی ساہی: سینئرمینجمنٹ کورس کے لیے ڈی آئی جی آپریشنزلاہورسمیت6پنجاب پولیس اور1 موٹروے پولیس افسرکونامزدکردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورس 26فروری سے15جون تک نیشنل مینجمنٹ کالج لاہورمیں جاری رہے گا۔ سینئرمینجمنٹ کورس ایس ایس پی سےڈی آئی جی کے عہدے کیلئےضروری ہوتاہے۔ پنجاب پولیس کے افسران میں سے ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدراشرف،مقصودکھچی،اکبرناصرخان ،کیپٹن ریٹائرڈعطامحمد،رضوان منظور،مسرورعالم کلاچی اور رومیل اکرم کونامزدکیا گیا ہے۔
تمام افسران کو23فروری سالانہ میڈیکل رپورٹ کے ساتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں رپورٹ کرنےکاحکم دیا گیا ہے۔