پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام محکموں میں تقرروتبادلوں سے پابندی اٹھا لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تقرر و تبادلوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا، تمام محکموں میں تقرروتبادلوں سے پابندی اٹھا لی گئی۔
پنجاب میں تبادلوں کا اختیارسیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرزاور متعلقہ افسران کودیدیا گیا، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔