(شاہین عتیق) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف پیپکو میں 437 افراد بھرتی کرنے کے کیس کی سماعت چودہ اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔تحریک لبیک یارسول اللہ نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی
سٹی 42 کے مطابق احتساب عدالت میں پیپکو میں 437 افراد کو غیر قانونی طور پربھرتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزم ابراہیم منجوتہ کی بری کرنے کی درخواست پر قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل مکمل کیے، عدالت نے پراسیکیوٹر اسد اللہ کو آئندہ تاریخ پر اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی، عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پررویز اشر ف نے کہا کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں سرپرائز دے گی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی پنجاب کو 4 دن کی مہلت دیدی
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے انہیں بلوچستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔