سونا مزیدمہنگا ہوگیا

سونا مزیدمہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد ) شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جمتعہ المبارک کے روز سونے کی قیمتوں میں 400 روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا، جیولرز اور صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔      

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں میں سونا 400 روپے مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 16ہزار 200روپے رہی اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ1 لاکھ 6ہزار 426روپے جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 1ہزار487 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے سے بڑھکر1230 روپے ریکارڈ کی گئی۔ صرافہ مارکیٹوں کے جیولرز نے سونے کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا جیولرز نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے اس سے سیکٹر کی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہونگے جبکہ سونے کے صارفین نے کہا کہ سونا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے اب متوسط طبقہ سونا خریدنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer